حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مبارکپور،اعظم گڑھ(اتر پردیش)ہندوستان/ انتہائی رنج و غم کے ساتھ یہ خبر وحشت اثر موصول ہوئی کہ الایمان چیریٹیبل ٹرسٹ نجفی ہاؤس ممبئی(مہاراشٹرا) کے ایک فعال و تجربہ کار سینیر ٹرسٹی الحاج محمد رضا عرف محمد رضا پلاسٹک والے ابن فضل حسین کا آج بتاریخ ۱۲؍جنوری ۲۰۲۲ء صبح ۸؍بجے ممبئ میں انتقال ہو گیا ۔انّا للہ و انّا الیہ راجعون۔
مہدی ٹور اینڈ ٹراویل کے مالک الحاج مہدی بھائی کی اطلاع کے مطابق، مرحوم کو نجفی ہاؤس سے بہت قدیمی اور قلبی لگاؤ تھا اسی لئے ضعیفی اور بیماری کے باوجود روزانہ نجفی ہاؤس تشریف لاتے تھے اور کچھ نہ کچھ ضروری کام کاج کر کے چلے جاتے تھے۔
حجۃ الاسلام مولانا ابن حسن املوی واعظ نے بتایا کہ مجھ سے اور محمد رضا بھائی پلاسٹک والے سے دوستانہ تعلقات تھے۔جب میں تاج پور مومن واڈ جمال پور احمدآباد میں پیشنماز تھا تو وہ جب بھی گجرات آتے تھے تو ملاقات ضرور کرتے تھے۔جب وہ صحتمند اور تواناں تھے تو نجفی ہاؤس ممبئی کی طرف سے ہندوستان کے گاؤں گاؤں اور شہر شہر کا دورہ کرتے رہتے تھے۔قوم کے زیادہ تر جوان اور بزرگ اور بچے ان کو جانتے پہچانتے تھے۔وہ ایک زبردست علم دوست و علماء نواز اور خادم مذہب و ملت تھے۔یتیموں،بیواؤں ،غریبوں اور محتاجوں کی کافی مدد کرتے تھے۔ افسوس جو اس دنیا میں اب نہیں رہے۔
حجۃ الاسلام والمسلمین آقائی سید محمد الموسوی النجفی دام ظلہ العالی جب ممبئی میں آیۃ اللہ العظمیٰ آقائی خوئی طاب ثراہ کے وکیل مطلق اور نمائندہ کی حیثیت سےحامی ملت ،رئیس قوم الحاج روشن بھائی ناصر کی دعوت پر خوجہ شیعہ اثنا عشری جامع مسجد ممبئی تشریف لائے تو اسی وقت سے انیس بھائی محمد رضا بھائی پلاسٹک والے جوشنین بن کے ان کے ساتھ ہو گئے۔اور باقاعدہ دفتری امور میں محنت و لگن سے خدمات انجام دیں ۔یہاں تک کہ حجۃ الاسلام والمسلمین آقائی سید محمد الموسوی النجفی دام ظلہ العالی کی زیر قیادت و نگرانی نجفی ہاؤس کی عمارت کی بازیابی اور پھر آبادکاری وغیرہ میں آج بھی آپ کی مساعی جمیلہ اور جانفشانیاں ناقابل فراموش ہیں۔مرحوم نہایت خوش اخلاق، ملنسار،ہمدرد قوم و مذہب اور قومی و مذہبی و سماجی و سیاسی سوجھ بوجھ والے سنجیدہ و متین مذہبی انسان تھے۔متعدد قومی و مذہبی اداروں کے رکن تھے۔نجفی ہاؤس ممبئی سے شائع ہونے والے اردواور انگریزی رسالے جعفری آبزرور کے ایڈیٹر و پبلیشر بھی تھے ؎
خدا بخشے بہت سی خوبیاں تھیں مرنے والے میں
مرحوم کی تدفین آج سہ پہر ۴؍بجے رحمت آباد قبرستان مجگاؤں میں عمل میں آئی۔
مجمع علما ء وواعظین پوروانچل ہندوستان کے اراکین مولانا ابن حسن املوی واعظ بانی و سرپرست حسن اسلامک ریسرچ سینٹر املومبارکپور، مولانا ناظم علی واعظ سربراہ جامعہ حیدریہ خیرآباد مئو ،مولانا مظاہر حسین محمدی پرنسپل مدرسہ باب العلم مبارکپور، مولانا شمشیر علی مختاری پرنسپل مدرسہ جعفریہ کوپا گنج مئو، مولانا سید سلطان حسین پرنسپل جامعہ امام مھدی اعظم گڑھ،مولانا سید صفدر حسین زیدی پرنسپل جامعہ امام جعفر صادق ؑ جونپور،مولانا منہال رضا قمی استاد جامعہ حیدریہ خیر آباد مئو،مولانا سید ضمیر الحسن ا ستاد جامعہ جوادیہ بنارس،مولانا سید محمد عقیل استاد جامعہ ایمانیہ بنارس، مولانا کاظم حسین منیجر مدرسہ حسینیہ بڑا گاؤں گھوسی مئو،مولانا تنویر الحسن امام جمعہ و جماعت شہرو ضلع غازی پور،مولا نا جابر علی قمی زنگی پوری امام جمعہ و جماعت پارہ ضلع غازی پور،مولانا محمد مہدی حسینی استاد مدرسہ باب العلم مبارکپور،مولانا کرار حسین اظہری استاد مدرسہ باب العلم مبارکپور، مولانا عرفان عباس امام جمعہ و جماعت شاہ محمد پور مبارکپور،مولانا سید حسین جعفر وہب امام جمعہ و جماعت سیدواڑہ محمدآباد گوہنہ مئو،مولانا سید محمد مہدی استاد جامعہ امام مھدی اعظم گڑھ،مولانا ڈاکٹر مظفر سلطان ترابی صدر آل یاسین ویلفیر اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ مبارکپور، مولانا عارف حسین قمی مبارکپوری،مولانا جاوید حسین نجفی مبارکپوری،مولانا غلام پنجتن مبارکپوری،صدرو القلم ویلفیر اینڈ ایجو کیشنل ٹرسٹ مبارکپور، مولانا محمد رضا ایلیا سرپرست ادارہ تحقیقی مشن مبارکپور،مولا شبیہ رضا قمی مبارکپوری امام جمعہ و جماعت شکار پور بلند شہر، مولانا اکبر علی واعظ جلال پوری امام جمعہ و جماعت میران پور اکبر پور امبیڈکر نگر، مولانا محمد ظفر معروفی استاد مدرسہ بقیۃ اللہ جلال پورامبیڈکر نگر،مولانا رئیس حیدر واعظ جلال پوری مدیر و پرنسپل حوزہ ٔ علمیہ جامعہ امام الصادق ؑ کریم پور جلال پورامبیڈکر نگر،مولانا ظفرالحسن فخرالافاضل جلال پوری جنرل سکریٹری آل انڈیا شیعہ سماج دہلی،مولانا سید عترت حسین واعظ اعظمی استاد جامعہ ناظمیہ لکھنو،مولانا نسیم الحسن استاد مدرسہ جعفریہ کوپاگنج مئو،مولانا مظاہر انور مدرس اعلیٰ مدرسہ امامیہ املو ،مولانارضوان المعروفی مئو،مولانا ثقلین حیدر صدرالافاضل سمند پور ی ،مولانا عون محمد املوی نجفی، مولانا محمد اعظم املوی قمی،مولانا محمد شاہد ریاضی مبارکپوری نے اخبار کے لئے جاری اپنے ایک مشترکہ تعزیتی بیان میں الحاج محمد رضا عرف محمد رضا پلاسٹک والے کے سانحہ ٔ ارتحال پر گہرے رنج و غم کا اظہارکیا ہے ۔اور مرحوم مغفرت و بلندی درجات کی دعا کی ہے۔اور مرحوم کے جملہ لواحقین و متعلقین ،حجۃ الاسلام والمسلمین آقائی السید محمد الموسوی النجفی صدر سپریم کونسل آف علماء و خطباء ہند اور جملہ اراکین نجفی ہاؤس ممبئی کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کی ہے۔
واضح ہو کہ مرحوم کے ماں باپ اور اہلیہ پہلے ہی انتقال کر چکے ہیں۔مرحوم کے کوئی فرزند نہیں ہے البتہ تین بیٹیاں ہیں جن کی شادیاں ہو چکی ہیں اللہ سب کو صبر جمیل مرحمت فرمائے اور سلامت رکھے آمین۔